*انڈر گریجویٹ 2023ء پالیسی میں اہم تبدیلی*
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ کی نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے گریجویشن کی سطح سے مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون ختم کر کے اسکی جگہ کانسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کا نیا مضمون متعارف کرا دیا۔
ایک عرصہ دراز سے معاشرتی علوم کے طور پہ مضمون میٹرک کا حصہ ہے ۔جس کے تین جزو ہیں جغروفیہ۔ تاریخ اور شہریت۔ جس وضاحت کی ضرورت نہیں ۔ میٹرک کے بعد مضامین کی تعدد کم ہو پانچ رہ جاتی تھی جس میں ایک مضمون اختیاری بھی ہوتا ہے۔ بعد ازاں ضیاء الحق دور میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو لازم قرار دیا گیا جو کہ محکمہ تعلیم کے تحت کئی دہائیوں سے مطالعہ پاکستان بی اے ، بی ایس سی میں لازمی مضمون تھا۔ بی ایس آنرز کے تمام ڈگری پروگرامز میں بھی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام لازمی تھا۔ حتیٰ کہ انجینئرنگ اور ایم بی بی ایس کے پروفیشنل ڈگری کے طلبہ کو بھی مطالعہ پاکستان پڑھناپڑتا تھا، تاہم اب یہ مضمون ختم کر کے اس کی جگہ کانسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کا مضمون گریجویشن کی سطح پر شامل کیا جارہاہے۔ جنرل سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی (اسا) ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا ہے کہ ایچ ای سی کامطالعہ پاکستان کو لازمی مضمون کے طور پر نئی سکیم آف سٹڈیز 2023 ءسے خارج کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔

Post A Comment: